ملک میں انٹرنیشنل کر کٹ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہونے لگے ہیں، وسیم اکرم

بدھ 10 اگست 2016 14:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ قائد مصباح الحق کی اس تشویش سے اتفاق کیا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے نوجوان کھلاڑیوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہا کہ میرا چوتھا فرسٹ کلاس میچ ایک ٹیسٹ تھا، اب ایسی چیزیں آپ کو دیکھنے کو نہیں ملتیں، جاوید میانداد نے مجھے دیکھا، جب میں ٹیم میں گیا تو عمران خان مجھے ملے اور اپنی رہنمائی میں لے لیا، پھر وقار یونس ٹیم میں آئے اور ہم نے اگلے 10 برس دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی، مگر سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کو اپنے میچز ملک سے باہر کھیلنے پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے اب نوجوانوں کو اس طرح اپنی کارکردگی پیش کرکے ٹیم میں جگہ پانے کا موقع میسر نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :