گھوسٹ اساتذہ کے ساتھ گھوسٹ طلبہ کا خاتمہ بھی کیا جائے ،وزیراعلی سندھ کا لیاری کا دورہ

بدھ 10 اگست 2016 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گھوسٹ اساتذہ کے ساتھ گھوسٹ طلبہ کا خاتمہ بھی کیا جائے ، شہر بھرمیں صفائی کیلئے بھی دو ماہ کا الٹی میٹم دے دیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے لیاری میں سرکاری سکولوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سرکاری سکولوں کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا اسکولوں میں گھوسٹ اساتذہ کے ساتھ گھوسٹ طلبہ بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

گھوسٹ طلبہ کا فوری خاتمہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد گھوسٹ اساتذہ کو فارغ کیا جائیگا۔ شہر میں صفائی کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ شہر میں گندگی کچھ دنوں میں صاف نہیں ہوسکتی، اس کے لئے کچھ وقت درکا ر ہے۔ انہوں نے کے ایم سی کو دو ماہ کے اندر اندر صفائی کے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ وزیراعلی سندھ کے لیاری کے دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیااور مظاہرین نے وزیر اعلی کی گاڑی کو بھی روکنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :