سیاحوں کی آمد نے نیوزی لینڈ کی معیشت میں جان ڈال دی

بدھ 10 اگست 2016 14:09

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چین، آسٹریلیا اور امریکہ سے آنے والے سیاحوں اور دیگر افراد نے نیوزی لینڈ کی معیشت میں جان ڈال دی ہے ، جون کے مہینے میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 11.9فیصد زیادہ سیاحوں نے نیوزی لینڈ کا رخ کیا جن کی تعداد ایک لاکھ 96ہزار دو سو کے قریب تھی ، نیوزی لینڈ آنے والوں سیاحوں میں آسٹریلیاپہلے نمبر پر جبکہ چین دوسرے نمبر پر رہا ،چین میں گذشتہ سال جون کے مہینے میں 3.31ملین سیاح نیوزی لینڈ آئے ۔

(جاری ہے)

سیاحوں کی آمد سے نیوزی لینڈ کی ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت کی صنعت کو زبردست فائدہ پہنچا جس نے نیوزی لینڈ کی معیشت میں جان ڈال دی ۔

متعلقہ عنوان :