چینی گروپ نے آسٹریلیا کا بڑا جزیرہ خرید لیا

جزیرے میں 188کمروں پرمشتمل تفریح گا ہ بھی موجود ہے جزیرہ 19.21ملین امریکی ڈالر میں خریدا گیا ہے

بدھ 10 اگست 2016 14:09

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چین کے کیپیٹل انویسٹمنٹ گروپ نے آسٹریلیا میں ایک بڑا جزیرہ خرید لیا ہے ، یہ جزیرہ کوئنز لینڈ میں گریٹ بیریئر ریف کے مرکز میں واقع ہے ، چینی کمپنی نے یہ جزیرہ 19.21ملین امریکی ڈالر میں خریدا ہے ،جزیرے کے مالک کریج راس نے اپریل میں اس جزیرے کو فروخت کے لئے پیش کیا تھا ، جزیرے میں 12ایکڑ زمین بھی شامل ہے جبکہ اس میں 188کمروں پر مشتمل تفریح گاہ بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

جزیرے کے سابق مالک کریج راس کا کہنا ہے یہ جزیرہ اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے حیران کن ہے ، نئے خریدار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہو ں ، جزیرے میں ترقیاتی کاموں کے لئے بڑی گنجائش موجود ہے جبکہ اس کی تفریح گاہ کو ترقی دیکر 1300کمرے تعمیر کئے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :