جرمن سرحدوں سے 13 ہزار افراد کو واپس لوٹا دیا گیا

بدھ 10 اگست 2016 14:08

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) جرمن وزارت داخلہ نے کہاہے کہ رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک کی سرحدوں سے ایسے 13 ہزار افراد کو واپس لوٹا دیا گیا جو پناہ کی تلاش میں جرمنی آنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران یہ تعداد نو ہزار رہی تھی۔ اس کے علاوہ ملک سے واپس بھیجے جانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رواں برس کے پہلے نصف حصے میں 13,500 افراد کو ملک سے ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ گزشتہ پورے سال کے دوران یہ تعداد 20 ہزار رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :