سفارتخانے میں تعینات ترک فوجی افسرسیاسی پناہ چاہتے ہیں،امریکا

بدھ 10 اگست 2016 13:53

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)نیٹو کی ذمہ داریوں کے حوالے سے امریکا میں تعینات ترکی کا ایک فوجی افسر وہاں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے تناظر میں اس فوجی افسر کو وطن واپسی کے احکامات ملے تھے۔ ترکی میں گزشتہ ماہ ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس بغاوت کے بعد ترکی میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں آئیں، جن میں سینیئر فوجی افسران کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شامل ہے۔