دبئی: آر ٹی اے کے دو رشوت خور انسپکٹر گرفتار ،

بدھ 10 اگست 2016 13:40

دبئی: آر ٹی اے کے دو رشوت خور انسپکٹر گرفتار ،

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے دو انسپکٹر وں کو غیر ملکی شہر ی سے رشوت لینے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹروں نے ایک ہندوستانی کیفے ٹیریا کے مالک کو پرانے ٹکٹ کو منسوخ کرنا اور مستقبل میں جرمانے کے نئے ٹکٹس نہ جاری کرنے کے عوض 4000درہم وصول کیے تھے۔ لیکن ان دونوں کی شکایت کیفے ٹیریا کے مالک نے پولیس کو کر دی ۔

(جاری ہے)

دکان مالک نے بتایا کہ میں نے میونسپل کمیٹی کی اجازت سے اپنے کیفے ٹیریا کے آ گے دھوپ سے بچاؤ کے لیے شیڈلگایا تھا۔ لیکن انسپکٹروں نے کہا کہ وہ اس کو 24گھنٹے کے اندر اتار دے ۔ساتھ ہی انہوں نے 10,000درہم جرمانےکا نوٹس پکڑا دیا۔ اس کے بعد بھی ایک دو نوٹسز مزید دیئے ۔پھر کہا کہ ان کو ہم ختم کردیں گے اگر تم کچھ رقم ادا کر دو اور مستقبل میں بھی تمھیں کوئی جرمانہ نہیں کریں گے۔ جس کے بعد میں نے پولیس کو اطلاع کی اور سی آئی ڈی پولیس نے دونوں انسپکٹروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔