ایران، جنگجو کمانڈر دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

مشہد شہر ابو حر کو اس کے تین ساتھیوں سمیت پکڑا گیا ہے،سرکاری حکام

بدھ 10 اگست 2016 13:35

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی سے وابستہ امام علی بریگیڈ کے نائب سربراہ مجبتیٰ المعروف ابو حر کو دھوکہ دہی، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے جنگجو کمانڈر ابو حر کو عراق کی نجی ملیشیا الحشد الشعبی کے سربراہ ابو عزرائیل کا مقرب خیال کیا جاتا ہے۔

تہران میں دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار عسکری کمانڈر ابو حر کو ’مزاحمتی محاذ کا مجاھد‘ قرار دیا جاتا تھا مگر اب اس کے بارے میں رائے تبدیل ہوچکی ہے۔ اس کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس پر بلیک میلنگ، دھوکہ دہی اور بھتہ وصول کرنے جیسے سنگین الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ایران میں سرکاری سطح پر اس خبر پرکوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مشہد کے پراسیکیوٹر کے معاون حسن حیدری نے ایک بیان میں کہاکہ مشہد شہر ابو حر کو اس کے تین ساتھیوں سمیت پکڑا گیا ہے۔حیدری کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب نے ایک ویب سائیٹ کا پتا چلایا تھا جس کے ذریعے ایران سے شہریوں کو عراق اور شام بھجوانے کے لیے بھرتی کیا جاتا اور پھر ان کی شناخت ظاہر کرنے کی دھمکی دے کر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔سوشل میڈیا پر ابو حر کی تصاویر کے ساتھ اس کی میدان کارزار میں ’خدمات‘ کے بارے میں بھی انواع واقسام کی تبصرہ آرائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :