فٹبال کی تاریخ کا مہنگا ترین کلب ٹرانسفر ہوگیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:41:33 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:22:48 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:21:44 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:18:01 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:17:59 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:17:56 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:11:11 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:11:08 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 12:59:26 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 12:46:05 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 12:46:01
پچھلی خبریں - مزید خبریں

فٹبال کی تاریخ کا مہنگا ترین کلب ٹرانسفر ہوگیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء) انگلینڈ کے فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ نے فرانس کے اسٹارکھلاڑی پال پوگبا کواٹلی کے کلب جووینٹس سے 8 کروڑ 90 لاکھ پاوٴنڈ میں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔پال پوگبا فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں، جووینٹس نے اس معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔ویلز کے مشہور کھلاڑی گیراتھ بیل نے اسپین کے ریال میڈرد کے ساتھ مہنگا ترین معاہدہ کرتے ہوئے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا تھا تاہم اب پوگبا نے ان کے ریکارڈ کو اپنے نام کر دیا۔

اطالوی کلب جووینٹس کے لیے کھیلنے والے پوگبا کو مانچسٹر یونائیٹڈ نے اس وقت بھی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جب لوئس وین گال ان کے منیجر تھے لیکن یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا جب جوز مورینہو نے چارج سنبھالا۔پوگبا نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل چکے ہیں جبکہ ریال میڈرڈ نے بھی انھیں پانے کی کوششیں کی تھیں۔ویلز کے فٹ بالر گیراتھ بیل انگلش کلب ٹوٹنہم ہاٹسپر کے لیے کھیلتے تھے تاہم اسپین کے چمپیئن کلب ریال میڈرڈ نے انھیں 2013 میں اس وقت سب سے زیادہ ادائیگی کرتے ہوئے انھیں حاصل کیا تھا۔

بیل نے ریال میڈرڈ میں اپنی موجودگی کو ثابت کرتے ہوئے حال ہی میں ایٹلٹکو میڈرڈ کے خلاف چمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے دنیا کے مشہور کھلاڑی رونالڈو کو انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے حاصل کیا تھا جو فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے کھلاڑی بن گئے تھے۔رونالڈو نے 2009 میں ریال میڈرڈ سے معاہدہ کیا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/08/2016 - 13:17:56 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان