دو مختلف واقعات میں ایک لڑکے ایک آدمی کو اغوا کر لیا گیا۔

Malik Usman ملک عثمان بدھ 10 اگست 2016 13:16

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست - 2016ء) دو مختلف واقعات میں ایک لڑکے ایک آدمی کو اغوا کر لیا گیا۔پہلے واقعہ میں چک163-eb کے محمد سیلم نے اپنے پندرہ سالہ بیٹے عبدالرحمان کو اپنی ریڑھی پرگیارہ بجے کھڑا کرکے کھانا کھانے گیا ساڑھے بارہ بجے واپس آیا تو نامعلوم ملزم اس کے بیٹے کو اغوا کرکے لے جا چکے تھے۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں چک59-D میں محمد صادق کے بھائی شہادت علی کو چھ ملزموں مقصود وغیرہ اس کی زمین ہتھیانے کے لئے سال 2004 میں اغوا کرکے لے گئے تھے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں

متعلقہ عنوان :