اولمپکس 2016: تمام کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:21:44 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:18:01 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:17:59 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:17:56 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:11:11 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 13:11:08 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 12:59:26 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 12:46:05 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 12:46:01 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 12:44:24 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 12:44:21
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اولمپکس 2016: تمام کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری

امریکہ کے مزید چار طلائی تمغے 2فیلپس نے جیتے

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں چوتھے دن امریکہ کے کھلاڑیوں نے مزید چار طلائی تمغے جیتے ہیں اور یوں وہ مجموعی طور پر 26 تمغوں کے ساتھ بدستور میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔چوتھے دن کی خاص بات اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے کا اعزاز رکھنے والے امریکی تیراک مائیکل فیلپس کے مزید دو طلائی تمغے تھے۔

انھوں نے یہ تمغے دو سو میٹر بٹر فلائی اور چار ضرب دو سو میٹر ریلے مقابلوں میں حاصل کیے۔2014 میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے مائیکل فیلپس اب تک ریو اولمپکس میں تین طلائی تمغے جیت چکے ہیں جبکہ اولمپکس مقابلوں میں ان کے کل تمغوں کی تعداد 25 ہے جن میں 21 طلائی اور چاندی اور کانسی کے دو، دو میڈل شامل ہیں۔ اولمپکس میں مائیکل فیلپس کے تمغوں کی تعداد 25 ہے جن میں 21 طلائی اور چاندی اور کانسی کے دو، دو میڈل شامل ہیں فیلپس نے دو سو میٹر بٹرفلائی مقابلے میں جنوبی افریقہ کے تیراک لی کلوس کو ہرا کر 2012 کے لندن اولمپکس میں اسی مقابلے میں اپنی شکست کا بدلہ بھی لیا۔

انھوں نے چار ضرب دو سو میٹر مقابلے میں امریکی ٹیم کو طلائی تمغہ دلوایا جبکہ برطانیہ کی ٹیم نے اس مقابلے میں چاندی جبکہ جاپان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔امریکہ کو دن کا تیسرا طلائی تمغہ بھی تیراکی میں ہی ملا جب خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے دو سو میٹر فری سٹائل مقابلہ جیتا۔ یہ کیٹی کا انفرادی طور پر ریو میں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل ہے۔

کیٹی نے اس دوڑ میں سویڈن کی سارہ سوسٹروم کو شکست دی جبکہ کانسی کا تمغہ آسٹریلیا کی ایما میکوین کے حصے میں آیا۔جمناسکٹس میں امریکی خواتین کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی خواتین کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔19 سالہ امریکی جمناسٹ سمون بائلز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بائلز کو رومانیہ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/08/2016 - 13:11:08 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان