پاک ترک سکول نیٹ ورک کے پرنسپلزکو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا‘بورڈ آف ڈائریکٹرز کوتحلیل
میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 13:03
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء)پاکستان میں قائم پاک ترک سکول نیٹ ورک کے پرنسپلزکو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیاہے جبکہ تعلیمی ادارے چلانے والی تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کوتحلیل کردیا گیا ہے۔پاکستان میں پاک ترک سکول کی انتظامیہ نے28اسکولوں اور کالجوں کے ترکی سے تعلق رکھنے والے پرنسپلز کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے علاوہ نیٹ ورک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا ہے۔
تو قع ہے کہ اب سکولوں کا انتظام کسی سرکاری تنظیم کو دے دیا جائے گا۔وفاقی حکومت کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ترک حکومت نے تجویز کیا ہے کہ سکولوں کا انتظام اردگا ن انتظامیہ سے منسلک ایک بین الاقوامی این جی او کے حوالے کردیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک شہری جو پہلے انتظامی امور سنبھالے ہوئے تھے اب اساتذہ کے طور پر کام کریں گے۔(جاری ہے)
اب مزید سکول انٹر نیشنل این جی او ،پاک ترک انٹرنیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تحت رجسٹرڈنہیں کئے جائیں گےاور مقامی طور پر رجسٹرڈ تنظیم پاک ترک ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تحت کام کریں گے۔
تنظیم کا نیا 6رکنی بورڈ آف ڈائریکٹربنا دیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتہ پاکستان نے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیر خارجہ سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان سکول نیٹ ورک کی تحقیقات کرے گا۔ترکی نے فتح اللہ گولن سے مبینہ تعلق کی بنا پر ان سکولوں کو بند کرنے کامطالبہ کیا تھا۔پاک ترک سکول اینڈ کالج نیٹ ورک 1995 میں قائم کیا گیا تھا۔ 28 سکول اور کالج لاہور ،راولپنڈی ،اسلام آباد ملتان ،کراچی،حیدر آباد ،خیر پور ،جامشورو اور کوئٹہ میں قائم ہیں۔ جہاں عملے کے 15سو ارکان میں سے 150کا تعلق ترکی سے ہے اور یہاں 11ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.