اسلام آباد سے مبینہ طور پر افغان خفیہ ادارے کا اہلکار گرفتار‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 12:53

اسلام آباد سے مبینہ طور پر افغان خفیہ ادارے کا اہلکار گرفتار‘ تفتیش ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) اسلام آباد سے مبینہ طور پر افغان خفیہ ادارے کا اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو سے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر حساس ادارے کے باہر ریکی کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گرفتار شخص افغان انٹیلی جنس ادارے کا اہلکار ہو سکتا ہے، مشکوک شخص کے پاس کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں تھی۔سیکورٹی اداروں نے گرفتار افغان باشندے کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔