پانامہ کی حکومت کا سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن کو امریکا کی طرف جانے میں مدد دینے کا وعدہ

بدھ 10 اگست 2016 12:42

پانامہ سٹی ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) پانامہ کی حکومت نے سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن کو امریکا کی طرف جانے میں مدد کا وعدہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں غیرملکی تارکین وطن کولمبیا کی سرحد کے ساتھ واقعہ جنگلات کے پرخطر راستوں کے ذریعہ پانامہ میں داخل ہوچکے ہیں ، یہ تارکین وطن امریکا جانے کی کوشش میں ہیں۔

(جاری ہے)

پانامہ کے صدر جوان کارلوس واریلا نے گذشتہ روز ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی امریکا کی طرف جانے میں مدد کی جائے گی تاہم انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدیں بند رہیں گی۔ صدر نے کہا کہ اب تک جو لوگ پہنچ چکے ہیں انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد دی جائے گی تاکہ وہ آگے کی طرف اپنا سفر کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں داخل ہونے والے غیرملکیوں کو موت کے حوالے نہیں کرسکتے۔ ان میں سے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق ہیٹی ، افریقہ ، ایشیا کے ممالک اورکیوبا سے ہے ۔ صدر نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق 800کے قریب غیرملکی تارکین وطن پانامہ میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ 2500کے قریب کوسٹا ریکا میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :