ریو اولمپکس،امریکن مائیکل فلپس نے سوئمنگ 200 میٹر بٹرفلائی مقابلہ بھی اپنے نام کرلیا

بدھ 10 اگست 2016 12:41

ریو اولمپکس،امریکن مائیکل فلپس نے سوئمنگ 200 میٹر بٹرفلائی مقابلہ بھی ..

ریو ڈی جنیرو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) شہرہ آفاق امریکی پیراک مائیکل فلپس نے ریو اولمپکس میں مینز سوئمنگ 200 میٹر بٹر فلائی مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ مائیکل فلپس کی اولمپکس میں مجموعی تمغوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے، انہوں نے ریو اولمپکس میں تین تمغے اپنے نام کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس میں مینزسوئمنگ 200 میٹر بٹر فلائی مقابلوں میں مائیکل فلپس نے عمدہ پیراکی کی مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 1:53.36 سکینڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک کے لئے ریو اولمپکس میں تیسرا تمغہ حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں جاپان کے ماساٹو نے دوسری جبکہ ہنگری کے تاماس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :