امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

بدھ 10 اگست 2016 12:35

نیویارک ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ مارکیٹ میں تیل کی ضرورت سے زیادہ سپلائی کے باعث تاجروں کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 25 سینٹ (0.6 فیصد) کم ہوکر 42.77 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کی فروخت 41 سینٹ (1 فیصد)کمی کے ساتھ 44.98 ڈالر فی بیرل رہی۔

متعلقہ عنوان :