امریکا اور برطانیہ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیاء میں کمی ہوئی

بدھ 10 اگست 2016 12:35

نیویارک ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) امریکا اور برطانیہ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیاء میں کمی ہوئی جس کی وجہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ کا گر جانا ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ سہ پہر کے وقت 0.4 فیصد بڑھ کر 1340.47 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1346.7 ڈالر فی اونس رہے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1341.71 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 6.50 ڈالر اضافے کے بعد 1347.80 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1331.97 ڈالر فی اونس رہے ۔ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد گرنے کے بعد 1337.60 ڈالر فی اونس رہے۔

متعلقہ عنوان :