بالی ووڈ میں سب سے بہترین جوڑی شا ہ رخ اور کاجول کی ہے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

بالی ووڈ میں سب سے بہترین جوڑی شا ہ رخ اور کاجول کی ہے

کاجول صرف تیکنیکی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ ایک ایماندار اداکارہ بھی ہیں‘شاہ رخ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء) بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سب سے بہترین جوڑی شا ہ رخ اور کاجول کی ہے جن کے لاتعداد مداح ہیں جب کہ دونوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو لاتعداد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں تاہم شا ہ رخ خان کی جانب سے اداکارہ کے بارے میں حیران کردینے والے انکشافات سامنے آئیں ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی فلم “بازی گر” کے دوران کاجول کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے تھے جب کہ انہوں نے عامر خان کو بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے شاہ رخ خان کی جانب سے کاجول کے حوالے سے حیران کردینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ کی جانے والی پہلی فلم “بازی گر”کے دوران وہ ان سے نفرت کرتے تھے جب کہ انہوں نے اداکارہ عامر خان کو بھی کاجول کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا تھا۔ شاہ رخ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکارہ کے حوالے سے عامر خان کو کہا تھا کہ وہ بہت بری اداکارہ ہے جس کی اپنے کام پر بالکل بھی توجہ نہیں ہوتی جس کے باعث وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے۔

شا ہ رخ خان نے کہا کہ فلم بازی گر کی شوٹنگ کے دوران انہیں کاجول کی صلاحیتوں کا علم ہوا جس کے بعد انہوں نے عامر کو بار بار فون کر کے کہا کہ کاجول ایک اچھی اوراسکرین پر جادو بکھیرنے والی اداکارہ ہیں۔کاجول کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے برسوں میں بہت زیادہ بدل گئیں ہیں جب کہ وہ بہت باتونی بھی ہیں، میں ذاتی طورپرزیادہ باتونی نہیں ہوں تاہم آج بھی کاجول کو “چپ ہوجاوٴ” کہتا رہتا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/08/2016 - 12:20:33 :وقت اشاعت