میٹرک امتحانات میں نمایاں‌پوزیشن حاصل کرنے والی چکوال کی رہائشی نرگس

وزیر اعلی پنجاب نے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 12:17

میٹرک امتحانات میں نمایاں‌پوزیشن حاصل کرنے والی چکوال کی رہائشی نرگس

چکوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) :میٹرک کے سالانہ امتحانات میں چکوال کے علاقہ تفصیل فتوحی کی ایک خانہ بدوش لڑکی نرگس گل نے 1004نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نرگس کے گھر کا دورہ کیا اور میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی پر اسے مبارکباد بھی دی۔ نرگس کے گھر کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور یا چکوال میں نرگس جہاں چاہے گھر لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نرگس کی تعلیم نے آئندہ اخراجات اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نرگس کے تمام تر تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ انہوں نے نرگس کو تعلیم جاری رکھنے اور اسی لگن سے محنت کرنے کی بھی تلقین کی۔خیال رہے کہ نرگس گل اپنی والدہ کے ساتھ دو کمروں پر مشتمل کچے مکان میں رہتی ہے اور یہ خاندان چوڑیاں فروخت کر کے روزی کماتی ہے۔ نرگس کو چکوال کے صفہ کالج نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں مفت داخلہ بھی دے دیا ہے جس کے بعد نرگس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :