ماڈل و اداکارہ اوشنا شاہ کی ڈبیو فلم ”تیری میری لو اسٹوری“ کا ٹریلر لانچ کر دیا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

لاہور

ماڈل و اداکارہ اوشنا شاہ کی ڈبیو فلم ”تیری میری لو اسٹوری“ کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء) ماڈل و اداکارہ اوشنا شاہ کی ڈبیو فلم ”تیری میری لو اسٹوری“ کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا جس میں وہ محب مرزا اور عمر شہزاد کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہیں۔اس کی دیگر کاسٹ میں سلمان شاہد، عظمیٰ خان، محسن عباس حیدر، لیلیٰ زبیری، احمد عبدالرحمان، احسن رحیم، حسن خان، جواد بشیر اور فیصل قریشی شامل ہیں۔

اس فلم کے ڈائریکٹر و رائٹر جوادبشیر کی یہ دوسری فلم ہے اس سے قبل سال 2015ء میں ہارر فلم ”مایا“ ریلیز ہوئی ان کا یہ تجربہ باکس آفس پر کامیاب نہ ہوا۔ ”تیری میری لو اسٹوری“ ہلکی پھلکی کامیڈی، رومانٹک، تھرل فلم ہے جس کی عکسبندی ناران، کاغان اور جھیل سیف الملوک میں کی گئی۔اوشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ” تیری میری لو اسٹوری“ رومانٹک اور تھرل فلم ہے جس میں ٹی وی اینکر ایشا کا رول کر رہی ہوں جو ایک شوخ و چنچل لڑکی ہے۔

زندگی میں آنے والی مشکلات سے گھبرانے کی بجائے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتی ہے، اسی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/08/2016 - 12:12:59 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان