دبئی: ایمریٹس ائرلائن کے حادثے میں بچ جانے والے کا 10،000،00 ڈالر انعام نکل آیا

بدھ 10 اگست 2016 12:12

دبئی: ایمریٹس ائرلائن کے حادثے میں بچ جانے والے کا 10،000،00 ڈالر انعام ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : گزشتہ ہفتے ایمریٹس ائیر لائن کے حادثے میں بچ جانے والے ہندوستانی شہری کا دبئی ڈیوٹی فری سے لیئے گئے ٹکٹ نمبر0845 پر ایک ملین ڈالر(10,000,00) انعام نکل آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری خادر پچھلے 37سالوں سے دبئی میں مقیم ہے ۔وہ ہر دفعہ چھٹی پر جاتے ہوئے ائر پورٹ سے ریفل ٹکٹ خریدتا ہے۔ انعام میں نکلنے والا ٹکٹ اس کا 17واں ٹکٹ تھا۔

(جاری ہے)

خادر کا تعلق ہندوستان کی ریاست کیرلہ سے ہے ۔ اسکا کہنا ہے کہ وہ چار ماہ تک اپنی کمپنی سے ریٹائر ہونے والا ہے ۔ ایمریٹس حادثے میں بچ جانا اسکی خوش قسمتی ہے ۔ لیکن اس انعام کے نکلنے سے اسے بہت خوشی ہوئی ہے ۔ خادر کا کہنا ہے کہ میرا پہلے ہی منصوبہ تھا کہ رٹائرمنٹ کے بعد کیرلہ جا کر ضرورت مندوں کی مدد کروں اور خدا نے اس انعام کے ذریعے میرے کام کو آور بھی آسان کر دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :