آزاد کشمیر میں غیرت کے نام پر نوبیاہتا جوڑا قتل،مقدمہ درج

بدھ 10 اگست 2016 11:14

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) آزاد کشمیر میں غیرت کے نام پر نوبیاہتا جوڑے کا قتل کردیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ راولا کوٹ کے نواحی علاقے ہورنہ میرا میں پیش آیاجہاں مبینہ طور پر لڑکی کے چچا نے غیرت کے نام پر نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اویس ریاض اور مقتولہ علیزہ نے کچھ عرصہ پہلے پسند کی شادی کی تھی ، پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :