جج نے پابندی کے برخلاف باپ کو اپنے نوزائیدہ بچے سے ملنے کی اجازت دے دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اگست 2016 07:25

جج نے پابندی کے  برخلاف باپ کو اپنے نوزائیدہ بچے سے ملنے کی اجازت دے ..

کینٹکی جج امبر ولف نے پچھلے ہفتے اپنے عدالتی کمرے میں ایک ملزم کو اپنے نوزائیدہ بچے سے ملوا دیا۔ اپنے مقدمے کی کاروائی کے آغاز کے انتظار میں چوری کے ملزم میاں بیوی پر جج نے ایک دوسرے سے میں بات کرنے پر پابندی لگائی ہوئی تھی۔ پچھلے ماہ ملزم کا بیٹا پیدا ہوا تو وہ اسی وجہ سے اس سے ابھی تک نہیں مل سکا تھا۔پیشی کے دوران ملزم جیمز روڈر کی بیوی ایشلے ، جیمز سے کافی دور کھڑی تھی، اس نے اپنے ایک ماہ کے بیٹے کو دور سے ہی اس طرح پکڑا ہوا تھا کہ وہ جیمز کو نظر آجائے۔

(جاری ہے)

یہی دیکھ کر جج کا دل پسیج گیا اور جج نے اپنے عدالتی کمرے میں ملزم کے اپنے بیٹے سے ملاقات کا انتظام کیا۔اس نے جیمز کو کہا کہ وہ اسے عارضی طور پر استثنیٰ دے رہی ہے، جیمز اس کے سامنے اپنے بیٹے سے مل سکتا ہے۔
جیمز جب جذباتی انداز میں اپنے بیٹے سے مل کر الگ ہورہاتھا تو جج نےا س سے پوچھا، کیا اس کی چھوٹی سی شرٹ دیکھی، جس پر جیمز نے ہلکے سے جواب دیا ، جی ہاں۔
اس ساری کاروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک لاکھوں افراد اسے دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔