کوئٹہ بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

دھماکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان جماعت الحرار نے کیا جسے کالعدم لشکر جھنگوی کی مدد حاصل تھی،نجی ٹی وی

منگل 9 اگست 2016 23:18

کوئٹہ بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق دھماکہ تحریک طالبان پاکستان جماعت الحرار نے کیا جسے کالعدم لشکر جھنگوی کی مدد حاصل تھی۔منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق کو ئٹہ بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ تحریک طالبان پاکستان جماعت الحرار نے کیا جس کو کالعدم لشکر جھنگوی کی مدد حاصل تھی۔

(جاری ہے)

جماعت الحرار پہلے بھی کوئٹہ میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث رہی ہے اور حملوں کی ذ مہ داری قبول کرتی رہی ہے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور داعش کی خراسان شاخ نے قبول کی تھی جبکہ کالعدم تنظیم داعش کی جانب سے حیرت انگیز طور پر تین زبانوں میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی ،پہلے کالعدم تنظیم داعش کی نیوز ایجنسی اعماق اور پھر داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔