چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ کا سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کا دورہ، سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی
منگل 9 اگست 2016 23:07
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی اوران کی دلجوئی کے لئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔
(جاری ہے)
سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی و یک جہتی کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ اس ظالمانہ قتل وغارت جس میں معصوم اور نہتے شہریو ں کو نشانہ بنایا گیا کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان نیوی کے آفیسرز، سی پی اوز/ سیلرز اور سویلینز دکھ کی اس گھڑی میں قوم بالخصوص غمزد ہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نیول چیف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے بھی ملاقات کی اور اس خون آشام سانحہ پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.