حکمرانوں کی صفوں میں انتہا پسندوں کے نمائندے چھپے ہوئے ہیں‘ دہشت گردوں کے ہمدردوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت کس کو ہوئی؟دہشگردوں اور ان کے ہمدردوں کو پکڑا جائے

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا انٹرویو

منگل 9 اگست 2016 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی صفوں میں انتہا پسندوں کے نمائندے چھپے ہوئے ہیں‘دہشگردوں اور ان کے ہمدردوں کو پکڑا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ طویل عرصے سے ہم دہشتگردی کے عذاب کا شکار ہیں انتہا پسندی کہاں سے شروع ہوئی اس طرف نہیں جارہے ہم شاخیں پکڑ رہے ہیں جڑ کی طرف نہیں جارہے،دہشت گردوں کے ہمدردوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت کس کو ہوئی؟ پاکستان میں بیٹھے سیاستدان را کے ایجنٹ نہیں ہیں،فوج کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف لڑنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :