پاکستان دشمن قوتیں یہ سمجھ لیں کہ ہم کسی بھی دہشت گردی کے واقعے سے ڈر کر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، رضاہارون

12ا گست کو جشن آزادی کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی میں کراچی کے تما م محب وطن لوگ شامل ہوکر اس ریلی کو کامیاب بنائیں،سیکریٹری جنرل

منگل 9 اگست 2016 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے سانحہ کوئٹہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا یہ اندوہناک واقع پاکستان کی سا لمیت کو متاثر کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے پاکستان دشمن قوتوں اور ان عناصر نے سانحہ کوئٹہ جشن آزادی کے دنوں میں دہشتگردی کا واقعہ کرکے یہ سمجھا تھا کہ پاکستانی قوم اس دہشت گردی کے واقعے سے خوفزدہ ہوکو خاموش ہوجائے گی لیکن ہم ان وطن دشمن عناصر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سانحہ کوئٹہ جس سے ہر پاکستانی کا دل دکھا ضرور ہے لیکن اس سانحہ کے بعد اورسانحہ کے بعد پاکستانی قوم کے اتحاد اور یکجہتی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہمیں یہ جنگ جیتنے کے لئے ہمارے درمیان بیٹھے وطن دشمن کا خاتمہ کرنا ہوگا، حادثات قوموں کی تاریخ میں ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے قومیں اپنی صفحوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرتی ہیں اور اپنے دشمن کو اپنے عمل سے منہ توڑجواب دیتی ہیں ،اس عرض پاک کے بیٹے اپنے لہو سے پاکستان سے اپنی محبت کی داستان رقم کرتے رہیں گے، یا د رہے کہ دوروز قبل چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ پاکستان پہ دشمن نے جنگ مسلط کر دی ہے اور اس جنگ میں دشمن وردی پہن کر سامنے نہیں کھڑا بلکہ ہمارے معاشرے ،سیاست او ر پاکستان کی کئی سیاسی و سماجی تنظیموں میں گھس بیٹھا ہے، ارباب اختیار کااولین فرض ہے کے ان عناصر کے خلاف مربوط و جامع پالیسی مرتب کی جائے اور ان کے خلاف بھر پور و منظم کارروائی کی جائے، کوئٹہ کے اسپتال میں دھماکہ دشمن کی گھٹیا اور گندی سوچ کی عکاسی ہے سانحہ کوئٹہ کو دیکھتے ہوئے اپنی اسٹرٹیجک پالیسی کو تبدیل کرنا ہو گا، ر ضاہارون نے کہا کہ ہمارے لئے صرف پاکستان اور پاکستانی قوم کا مفادہی سب سے بڑھ کر ہے اور ہمیں اپنی قوم کو یکجا اور متحد کرنا ہے ہمیں اپنے جشن آزادی کے دن یکجہتی قائم کرکے اور قومی جذبے سے سرشار ہوکر دشمن کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں اپنے دشمن کے ناپاک عزائم کے آگے نہیں جھکیں گے اور اس مرتبہ اپنے جشن آزادی کو اس عظیم الشان طریقے سے منایا جائے گا کہ تاریخ اس جشن آزادی کو یاد رکھے گی اس سلسلے میں 12ا گست کو جشن آزادی کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی میں کراچی کے تما م محب وطن لوگ شامل ہوکر اس ریلی کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :