چیف سیکرٹری نے نرسوں کے سروس سٹرکچر اور ان کی گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک اسامیاں کی تعداد بڑھانے پر ایک کمیٹی تشکیل دی

منگل 9 اگست 2016 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر)زاہد سعید نے نرسوں کے سروس سٹرکچر اور ان کی گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک اسامیاں کی تعداد بڑھانے پر ایک کمیٹی تشکیل دی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)زاہد سعید نے سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ساجد چوہان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی جس میں محکمہ خزانہ ، محکمہ ریگولیشن کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگاسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے مال روڈ پر نرسوں کے احتجاج اور مظاہرہ کے بعد ینگ نرسز ایسو سی ایشن کے مطالبہ پر صوبہ بھر میں نرسوں کی اسامیاں کی تعداد میں اضافہ کے لئے وزیراعلی کو سمری ارسال کر رکھی ہے جس پر چیف سیکرٹری نے اعتراض لگا دیا اور ایک کمیٹی قائم کر دی کہ اس سمری کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔