ا ینٹی کر پشن نے ایکسائز کلرک حاجی فضل دین کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

منگل 9 اگست 2016 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) محکمہ انٹی کرپشن کا علامہ اقبال ٹان میں واقع ایکسائز ایں ڈ ٹیکسیشن ریجن بی کے دفتر میں چھاپہ، انٹی کرپشن نے ایکسائز کلرک حاجی فضل دین کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹی کرپشن کی ٹیم نے سرکل آفیسر سید زبیر اخلاق کی سربراہی میں علامہ اقبال ٹان نرگس بلاک میں محکمہ ایکسائز کے دفتر میں چھاپہ مار کر ایکسائز کلرک حاجی فضل دین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انٹی کرپشن کی ٹیم نے ایکسائز کلرک فضل دین کی جیب سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ہیں کلرک فضل دین نے ملتان روڈ پر واقع حسن ٹا ?ن کے رہائشی گلزار باجوہ کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں رعائیت دلوانے کیلئے رشوت لی۔