تحریک پاکستان کے حوالے سے نادر دستاویزات کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ کیا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:44:29 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:32:34 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:28:13 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:28:13 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:24:26 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:24:26 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:22:48 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:17:44 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:16:22 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:14:57 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 22:14:57
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

تحریک پاکستان کے حوالے سے نادر دستاویزات کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ کیا جائیگا‘رانا مشہود

قائداعظم لائبریری اورآر کائیو ڈیپارٹمنٹ نادر دستا ویزات ، مخطوطات ، مسوددں اور خطوط کو محفوظ بنا ئیں گے‘وزیر تعلیم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہتحریک پاکستان کے حوالے سے نادر دستاویزات کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا، قائداعظم لائبریری اورآر کائیو ڈیپارٹمنٹ نادر دستا ویزات ، مخطوطات ، مسوددں اور خطوط کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنا ئیں گے۔ قائداعظم لائبریری میں جشن ِ آزادی کی مناسبت اور تحریکِ پاکستان کے حوالے سے نایاب کْتب اور نادر تاریخی دستاویزات کی نمائش کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کو بھر پور طریقے سے مناتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارض وطن ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 14اگست بھر پور طریقے سے منانیکا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم قائداعظم لائبریری میں نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالزپر گئے اور تاریخی اہمیت کے نادر نسخوں کا مطالعہ کیا۔ تحریک پاکستان کے حوالے سے نادروتاریخی کتب ،دستاویزات اور تصاویر کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

آرکائیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحریک پاکستان، صدارتی خطابات، قائداعظم محمد علی جناح اور گاندی کی ملاقاتوں کے احوال اورتحریک پا کستان میں حصہ لینے والے اخبارات کی نایاب کاپیاں بھی ڈسپلے کی گئیں۔ نمائش میں سرسید احمد خان، سید امیر علی،سید احمدبریلوی، احمد خان کھرل سمیت تحریک آزادی کے ہیروزسے متعلقہ تاریخی نوعیت کی اہم دستاویزات اور نایاب تصاویر کے ساتھ ساتھ علی گڑھ یونیورسٹی، باونڈری کمیشن، ریڈ کلف ایوارڈ کی دستاویزات سمیت کل 150کے قریب تاریخی نوادرات

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/08/2016 - 22:24:26 :وقت اشاعت