نواز مودی دوستی کا خمیازہ کب تک قوم بھگتے گی، میاں محمود الر شید

بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، پاکستانی دریا?ں میں پانی چھوڑا جا رہا ہے، بلوچستان میں مداخلت کی جا رہی ہے کیا حکومت عالمی برادری میں معاملہ اٹھانے سے پہلے مزید لاشوں کا انتظار کر رہی ہے، اسلا آباد میں مظاہرے سے خطاب، صحافیوں سے گفتگو

منگل 9 اگست 2016 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم سفاک دشمن اور نا اہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہے، بد قسمتی سے عوام کا تحفظ حکمرانوں کی ترجیح نہیں، دہشت گرد حملوں سے پر امن قوم کے حوصلے اور عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، پوری قوم دہشت گرد ی کیخلاف ہے، فوج کوئٹہ کو خون میں نہلا کر پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کرنے والے عناصر کو نشانہ عبرت بنائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وکلاء سے گفتگو کرتے اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حیرت کی بات ہے کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ بلوچستان میں بھارت مداخلت کر رہا ہے لیکن اسے جاندار انداز میں عالمی برادری کے سامنے کیوں نہیں پیش کیا جاتا؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت مزید لاشوں کا انتظار کر رہی ہے، کشمیر کے معاملے پر حکومت خاموش ہے، بھارت پاکستانی دریا?ں میں پانی چھوڑ رہا ہے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے آخر حکومت کیوں نہیں عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی سے آگاہ کرتی؟ میاں محمود الر شید نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف بھارتی ہم منصب مودی سے اچھے تعلقات اور دوستی رکھتے ہیں تو کیوں اس کا فائدہ عوام کو نہیں ملتا؟ اس دوستی کا خمیازہ قوم کب تک بھگتے گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو کرپشن سے پاک اور عدل وانصاف پر مبنی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسکی ساری جدو جہد یکساں نظام کے رائج کیلئے ہے، تحریک احتساب ان حکمرانوں کیخلاف ہیں جنہوں نے ملکی دولت لوٹی اور وسائل کا بے رحمانہ استعمال صرف اپنے ذاتی مفاد میں کیا، یہاں حکمرانوں قوم سے ٹیکس لیتے ہیں لیکن خود ادا نہیں کرتے، ایک عام آدمی اور اشرافیہ کیلئے الگ الگ قوانین بنارکھے ہیں، معمولی چوری پر عام آدمی کو جیل پھیج دیا جاتا ہے لیکن قوم کے اربوں کھربوں لوٹنے والے آزاد گھوم رہے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں یہاں تک کہ ملکی ادارے بھی انکا احتساب نہیں کرتے ، انہیں عدالتوں سے بھی ریلیف مل جاتا ہے۔

میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کا مقصد ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو قانون کو کٹہرے میں لایا جائے، انہوں نے کہا کہ تحریک احتساب ضرور کامیاب ہو گی کیونکہ یہ عام آدمی کی آواز ہے اور نہ صرف قوم اسکی حمایت کر رہی ہے بلکہ کرپشن کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں بھی یک زبان ہیں۔