غیرقانونی طریقوں سے عمان پہنچ کر مزدوری کرنے والے35پاکستانی بے دخل ، لاہور‘ امیگریشن عملے نے قیدیوں کی بس میں ڈال کر جیل منتقل کر دیا

منگل 9 اگست 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) غیرقانونی طریقوں سے عمان پہنچ کر مزدوری کرنے والے35پاکستانیوں کو بے دخل کر کے لاہور‘ امیگریشن عملے نے قیدیوں کی بس میں ڈال کر جیل منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئربلیو کی مسقط سے لاہور آنے والی پرواز 451 کے ذریعے لاہورر پہنچنے والے 35 پاکستانیوں کو عمان حکومت نے مسقط سے بے دخل کر کے بھجوا دیاہے لاہور امیگریشن نے ہتھکڑی لگا کر قیدیوں کی بس میں بٹھا کر جیل منتقل کر دیا ہے امیگریشن حکام کے مطابق تمام بے دخل پاکستانیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ انہیں بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

عمان سے بے دخل ہو کر لاہور پہنچنے والے پاکستانیوں نے قیدیوں کی بس میں سوار ہونے سے پہلے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ کئی دنوں سے بھوکے پیاسے ھیں اور قید میں ہونے کی وجہ سے ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا سکے جبکہ متعدد بے دخل ھونے والے مسافر بیمار مہینوں سے بیمار ھیں جن کے علاج کے لیے سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :