سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں افسران کی لاپرواہی سے صوبائی وزیر معدنیات کی سرکاری رہائشگاہ پر قومی پرچم لہراتا رہا

منگل 9 اگست 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں افسران کی لاپرواہی سے صوبائی وزیر معدنیات کی سرکاری رہائشگاہ پر قومی پرچم لہراتا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ کوئٹہ پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا جبکہ حکومتی فیصلے کے مطابق تمام سرکاری اور اہم عمارتوں پر قومی پرچم کو سوگ میں سرنگوں رکھا گیا پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اور سپیکر ہا ?س کا پرچم بھی سانحہ کے سوگ میں سرنگوں رہا تاہم صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات افسران حکومتی فیصلے سے بے خبر رہے اور صوبائی وزیر کی رہائشگاہ پرچم لہراتا رہا۔