تحریک انصاف کے بانی ر ہنما اکبرایس بابر کی جانب سے ایم این اے علی محمد کے ٹویٹ کی مذمت
عمران خان آئندہ ملاقات میں مودی سے ’را‘ کی پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی ٹائمنگ کے بارے میں ضرورپوچھیں،سنگدل اور احساس سے عاری شخص کا ٹویٹ بے شرمی کی انتہاہے، اکبرایس بابر
منگل 9 اگست 2016 22:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) تحریک انصاف کے بانی راہنما اور سابق مرکزی سیکریڑی اطلاعات اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی ایم این اے علی محمد خان کے کوئٹہ دھماکے اور آرمی پبلک سکول کے حوالہ سے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بھارتی وزیراعظم مودی سے آئندہ ملاقات میں ’را‘ کی پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی ٹائمنگ پر ضرور بات کریں ۔
وہ منگل کو پی ٹی آئی راہنما علی محمد خان کے ٹویٹ پر ردعمل کااظہار کررہے تھے۔ علی محمد نے ٹویٹ میں کہا تھاکہ کیا وجہ ہے کہ جب بھی ہم تحریک انصاف والے پاکستان کے حق میں اور دھاندلی اور کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرتے ہیں توآرمی پبلک سکول کا واقعہ ہوجاتا ہے اور یا پھر کوئٹہ میں دھماکہ ۔(جاری ہے)
اکبر بابر نے کہاکہ یہ ایک سنگدل اور احساس سے عاری شخص کا ٹویٹ ہے جو شہرت اور مفادات کی لالچ میں ایک انقلابی کا ڈھونگ رچائے ہوئے ہے۔
میرے گھر بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں دہشت گردی کے ظالمانہ واقعات پر پوری قوم غم اور رنج میں ڈوبی سوگ منارہی ہے، ایسے میں تحریک انصاف کا نام استعمال کرنے والے ایسے بے شرم ٹویٹ جاری کرہے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں شہدا کے خون کاکتنا احترام ہے اوریہ متاثرہ خاندانوں سے کتنی ہمدردی رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.