میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،ایم ساجد عباسی

پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ملک کی ترقی کیلئے عملی کام اور عوامی سہولیات فراہم کرنا ہے،نومنتخب چیئرمین

منگل 9 اگست 2016 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اس وقت پوری قوم کی امیدوں کی آخری کرن ہیں اور اُن کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پوری ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے،حکومتی انقلابی اقدامات کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا-اپنے بیان میں ایم ساجد عباسی نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا اپنا مشن بنا رکھا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ملک کی ترقی کیلئے عملی کام اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ اپوزیشن نے بلاجواز تنقید اور ترقی کے راستے میں روڑے اٹکانا روش اپنا یا ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہیں یہ بامقصد اور تعمیری اپوزیشن کرنے کی بجائے حکومت کو کمزور کرنے کیلئے نان ایشو کو ایشو بنا لیتی ہیں،پاکستان کے عوام ہمیشہ میاں نوازشریف کے ساتھ مشکل لمحات میں بھی کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

۔نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت بجلی کے بحران ،بیروزگاری اور معاشی بحران سے ملک کو نکالنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے ، بلاامتیازخدمت کی بدولت پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور آئندہ بھی بہتری و معاشی استحکام کی پالیسیوں ،فلاح و بہبود او ر عوام کی بلاامتیاز خدمت کی بدولت پورے ملک میں برسراقتدار آئینگے۔

متعلقہ عنوان :