چین کے غوطہ خور نے ریو اولمپکس میں فتح اپنے والدین کے نام کردی

منگل 9 اگست 2016 21:45

چین کے غوطہ خور نے ریو اولمپکس میں فتح اپنے والدین کے نام کردی

ریو ڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین کے غوطہ خور لِن یوے نے ریو اولمپکس میں فتح اپنے والدین کے نام کردی۔منگل کے روز لِن یوے اور چن نے مجموعی طورپر 496.98پوائنٹس سکور کر کے امریکی جوڑے ڈیوڈ بوڈایااورسٹیل جانسن کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے 457.11 پوائنٹس حاصل کئے ۔چینی غوطہ خور نے طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد فتح اپنے والدین کے نام منسوب کر دی کیونکہ بچپن میں انہوں نے لِن کی ٹریننگ کے لیے اپنا گھر بار کو بیچ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :