چینی کھلاڑی کے بارے میں نامناسب الفاظ کو اولمپک انتظامیہ نے آزادی رائے قراردے دیا

منگل 9 اگست 2016 21:44

چینی کھلاڑی کے بارے میں نامناسب الفاظ کو اولمپک انتظامیہ نے آزادی رائے ..

ریو ڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ کھیلوں کا بین الاقوامی ادارہ آزادی رائے کا احترام کرتا ہے تاہم خیالات کے اظہار اور نامناسب بیان میں فرق لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی اولمپک کمیٹی نے کھیل کے دوران آسٹریلین غوطہ خور میک ہاٹن کی جانب سے چینی غوطہ خور سن یانگ کو نامناسب الفاظ کہنے پر آسٹریلین اولمپک کمیٹی اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے احتجاج کیا تھا۔

اولمپک کمیٹی نے منگل کو مذکورہ معاملہ پر موقف اختیار کیا کہ ہم آزادی رائے کا احترام کرتے ہیں تاہم خیالات کے اظہار اور نامناسب بیان میں فرق لازمی ہے ۔ آسٹریلین اولمپک انتظامیہ نے چینی احتجاج پر اپنے کھلاڑی میک ہاٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غوطہ خور نے صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایسا کرنا ہر کھلاڑی کا حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :