سانحہ کوئٹہ،پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرادیا گیا

منگل 9 اگست 2016 21:26

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے وکلا ٗ ،صحافیوں،اور عام شہریوں سے اظہار یکجہتی صحافی سراپا احتجاج ،پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرادیا گیا سوگ کا اعلان،صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، صحافی ایس غلام سرور شیرانی،صحافی ڈاکٹر اورنگ زیب احساس، صحافی محمد رفیق مندوخیل،محمود خان حریفال عواامی نیشنل پارٹی کے محمد انور مندوخیل نوجوانان ایکشن کمیٹی کے شیخ اشرف مندوخیل،قومی جرگہ کے اختر شاہ مندوخیل، پاکستان تحریک انصاف کے اختر شاہ کاکڑ،شیر ولی ،فضل سہیل حریفال اور دیگر نے کہا کہ کئی سالوں سے ہم پر جنگ مسلظ کردی گئی ہے بے شمار صحافی دھشت گردی کے شکار ہوئے وکیل ،ڈاکٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت عام شہری اور لاکھوں بے گناہ انسان اس کا نشانہ بنے ہیں لیکن دھشت گردی کے خلاف اس جنگ میں صحافی اپنے فرائض منصبی سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جرات مندی سے حکومت،فوج،سیاسی پارٹیوں اور عوام کے شانہ بشانہ اپنی خدمات انجام دیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحے میں شہید ہونے والے صحافیوں کے اہل خانہ اور بچوں کو معاوضہ دیا جائے انہوں نے کہا خیبر سے کراچی تک تمام صحافی متحد ہیں دریں اثنا نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر عبداﷲ جان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے محمد انور مندوخیل،پی،ٹی آئی کے محمد شاہ لوون،ساجد عمران بنگش ، حافظ عبدالمناف لوون ، یار محمد حق یار دیگر نے پریس کلب آکر صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔