لیسکو کے 11ایس ڈی اوز ڈپٹی منیجر زکے عہدے پر ترقی

منگل 9 اگست 2016 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) لاہو ر الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے 11ایس ڈی اوز کو ڈپٹی منیجر زکے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق حماد اﷲ کو ایکسئین سمن آباد ڈویژن ،احمد فراز کو گریڈ 18میں ترقی دیکر ڈپٹی منیجر پلاننگ ،نعیم قاسم کو ایکسئین کینٹ ڈویژن ،نوید بھٹی کومنیجرایم اینڈ ایس ، نعمان احمد کو ڈپٹی منیجرمیٹریل مینجمنٹ ،احمد نواز کوڈپٹی منیجر پلاننگ اور فیضان قادر کو ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل لیسکو ہیڈ کوارٹر ،محمد رضوان کو ڈپٹی منیجر سیفٹی لیسکو ہیڈکوارٹر ، امداد علی کونائچ ڈپٹی منیجر کنسٹرکشن ،محمد نعیم کو ڈپٹی منیجر سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن اور میر مصطفی کوڈپٹی منیجر پلاننگ لیسکو ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا ۔

متعلقہ عنوان :