سنیٹرز کا دورہ گلگت بلتستان خوش آ ئند ہے،اقصادی را ہداری کی کمیٹی صوبے کے مسائل حل کیلئے بہترین تجاویز دیگی، صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال
منگل 9 اگست 2016 21:17
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) صو با ئی وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل نے کہا ہے کہ سنیٹرز کا دورہ گلگت بلتستان خوش آ ئند ہے ۔اقصادی را ہداری کی کمیٹی ہمارے صوبے کے مسائل اور انکے حل کے لئے سینٹ کے فلور پر بہترین تجاویز دے گی۔ سینٹ سے آ ئے ہو ئے کمیٹی کے اراکین نے گلگت بلتستان کے ممبران سے اس عظیم منصو بے کے متعلق تجاویز لی ہیں اس منصوبے میں گلگت بلتستان کا بھر پور حصہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سینٹ کے ممبران اور سی پیک کمیٹی کی گلگت آ مد سے عوام میں پا ئی جا نے والی غلط فیمیاں دور ہو ئی ہیں ۔اس منصو بے کی تکمیل سے سیاحت معد نیا ت اور بجلی کے بحران پر قا بو پا نے میں مدد ملی گی یہ منصو بہ گلگت بلتستان کی روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پا ک چا ئنہ اکنا مک کو ریڈ ور منصو بہ گلگت بلتستان سے بیروزگاری کا خاتمہ میں مددگار ثا بت ہو گا ہزاروں لوگوں کے لیئے اس منصو بے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو نگے ۔
اس منصو بے کی راہ میں حائل تمام رکا وٹیں دور ہو نگی۔ وزیر تعمیرات کا مزید کہناتھا کہ گلگت بلتستان ملک کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہے اور یہاں کی عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی حکومت نے اقتصادی شاہراہ سے منسلک منصوبوں کے لیئے بہترین حکمت عملی ترتیب دی ہے جس سے آنے والے دنوں میں خطے کا ہر فرد فائدہ اٹھائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.