سانحہ کوئٹہ،ہائیکورٹ بار اورڈسٹرکٹ بارملتان کے زیراہتمام شہداء کوئٹہ کی غائبانہ نمازجنازہ ‘وکلاء کامکمل عدالتی بائیکاٹ

منگل 9 اگست 2016 20:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) سانحہ کوئٹہ کے سلسلے میں ہائی کورٹ بار ،ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیراہتمام شہداء کوئٹہ کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اورغائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور مر حومین کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ عدالتی بائیکاٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان بار کونسل کی کا ل پر سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے سلسلے میں ہائی کورٹ بار میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت صدر بار شیخ جمشید حیات نے کی اور غائبانہ نماز جنازہ سید اطہر حسن شاہ بخاری ایڈووکیٹ نے پڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

جس میں ججز صاحبان نے بھی شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ بار میں تعزیتی اجلاس کی صدارت صدر بار عظیم الحق پیر زادہ نے کی اور غائبانہ نماز جنازہ عبد الرحمن جوئیہ ایڈووکیٹ نے پڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :