Live Updates

تحریک انصاف شعبہ خواتین کا سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت

منگل 9 اگست 2016 20:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملتان کے علاقہ منیر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت شعبہ خواتین کی رہنما قربان فاطمہ نے کی اس موقع پر دیگر خواتین کا رکنان فوزیہ منیر بلوچ ، مس آصفہ ، مس ساجدہ ، انعم خان ، دیبا بلوچ ، پروین بی بی سمیت دیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے سوگواران سے اظہار مذمت کیا گیا وکلاء ، صحافیوں سے اس سلسلے میں شدید افسوس کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اس موقع پر قربان فاطمہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے اگر قومی ایکشن پلان پر عمل کیا جا تا تو آج حالات مختلف ہو تے اور بد امنی کا سلسلہ نہ ہو تا یہ وفاقی و صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے انہوں نے حکومت سے اپنے مطالبہ میں کہا کہ دہشت گردی کے اس سانحہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جا ئے اوردہشت گردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات