چین کا واٹر پلانٹس کو آبی آلودگی سے بنانے کے لئے 430 ارب یوآن خرچ کرنے کا اعلان

منگل 9 اگست 2016 20:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین نے ملک بھر کے 4ہزار800واٹر پلانٹس کو آبی آلودگی سے بنانیکے لئے 430 ارب یوآن خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت تحفظ ماحولیات کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مختص کردہ فنڈز کی مدد سے دریاؤں اور جھیلوں میں موجود پانی کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے واٹر پلانٹس میں موجود پینے کے پانی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ منصوبے کے پہلے مرحلہ میں لیو جاشیا ، گانسو ، شان شی اور ہنان صوبوں میں موجود واٹر پلانٹس کو آبی آلودگی سے محفوظ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :