دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کاوشوں کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزارت خارجہ
کوئٹہ حملے پر شدید دکھ اور افسوس ہے ،چینی سفیر سن وی ڈونگ
منگل 9 اگست 2016 20:27
بیجنگ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیننگ نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے سے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے ۔
چین متاثرہ اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کاوشوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا انہیں شدید دکھ اور افسوس ہے،انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے ہمیشہ پاکستانی اقدامات کی حمایت کریں گے تاکہ عوام کا تحفظ اور امن کو یقینی بنایا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.