ضلع کونسل چکوال کی28اور 6 میونسپل کمیٹیوں کی 40سے زائد مخصوص نشستوں اور 71یونین کونسلوں کی 350مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا

منگل 9 اگست 2016 20:26

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) ضلع کونسل چکوال کی28اور چھ میونسپل کمیٹیوں کی چالیس سے زائد مخصوص نشستوں کے علاوہ 71یونین کونسلوں کی 350مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلع کونسل چکوال کی پولنگ یکم ستمبر ، میونسپل کمیٹیوں کی پولنگ 2ستمبر اور یونین کونسل کی پولنگ3ستمبر کو ہوگی۔

الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کا انتخاب متناسب نمائندگی کے تحت کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا مگر عدالتوں میں رٹ پٹیشن دائر ہونے کی وجہ سے یہ الیکشن موخر کر دیا گیا تھا۔ کامیاب ہونیو الے امیدواروں کے نتائج چار ستمبر کو جاری کر دیے جائیں گے ، جبکہ الیکشن کمیشن ان امیدواروں کو نوٹیکفیشن آٹھ ستمبر کو جاری کرے گا جبکہ نو منتخب ممبران دس ستمبر کو حلف لیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ ضلع کونسل ، میونسپل کمٹیوں اور یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے الیکشن کا شیڈول 15ستمبر تک جاری کیا جائے گا اور اکتوبر کے پہلے ہفتے میں تمام انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد 15اکتوبر تک پنجاب کے تمام بلدیاتی ادارے مکمل طور پر فنکشنل کر دیے جائیں گے۔