سانحہ کوئٹہ میں وکلا ء اور صحافیوں کی قیمتی جانوں کے ضیائع کو قومی نقصان ہے ، راوٴ خورشید علی
تمام تاجر برادری کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے وکلاء ،صحافیوں اور دیگر افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،وائس چیئرمین لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم
منگل 9 اگست 2016 20:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 اگست ۔2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راوٴ خورشید علی نے کوئٹہ میں وکلا ء اور صحافیوں کی قیمتی جانوں کے ضیائع کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کے آخری کونے تک نشان عبرت بنایا جائے ،پوری قوم پاک آرمی کے ساتھ ہے ، دہشت گردوں نے وکلا ء برادری پر حملہ کرکے انتہائی بزدلی کا ثبوت دیا ہے ۔
گزشتہ روز اپنے بیان میں راوٴخورشید نے کہا پاکستان انتہائی نازک حالات سے دوچار ہے ان حالات میں پوری قوم کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک آرمی دہشت گردوں کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر چکی ہے تاہم پھر بھی بیرونی طاقتیں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کو دیکھنا پسند نہیں کرتی ہیں ،دہشت گردی کے اس تازہ ترین بزدلانہ حملے میں بیرونی ہاتھوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن و عامہ کو برباد کرنے والے اور بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے ان مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے تک پوری قوم اپنی حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.