پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4514 ملین روپے کے سودے

منگل 9 اگست 2016 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4514 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 10419 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2990 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1839 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) ہونے والے سودوں کی مالیت 1467 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1090 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 114.25 ملین روپے، اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 2.80 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :