پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی بھارتی وزارت خارجہ میں طلبی

بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے،عبدالباسط نے دراندازی کے تمام بھارتی الزامات کو مسترد کردیا،بھارت بلاوجہ پاکستان پرالزام تراشی بند کرے،عبدالباسط نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ کارروائیاں بند کرے۔پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اگست 2016 19:57

پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی بھارتی وزارت خارجہ میں طلبی

نئی دلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست2016ء) :بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے،پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے دراندازی کے تمام بھارتی الزامات کو مسترد کردیا۔عبدالباسط نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کیاکشمیریوں کو حق خوداریت دیا جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو بھارتی وزرات خارجہ میں طلب کیاگیا اور پاکستان کی دراندازی پرپروپیگنڈا احتجاج کرنے کی کوشش کی گئی۔

جس پر پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی وزارت خارجہ کو کھری کھری سنا دیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت بلاوجہ پاکستان پرالزام تراشی بند کرے۔عبدالباسط نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ کارروائیاں بند کرے۔جبکہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :