عالمی حالات گواہ ہیں انسانوں کا بنایا ہوا کوئی قانون دنیا کو امن و سکون نہیں دے سکتا‘ راشد نسیم
انسانیت کی حقیقی فلاح قرآن و سنت کے نظام میں ہے ،انسان زمین پر اللہ کا خلیفہ ہے ‘ نائب امیر جماعت اسلامی
منگل 9 اگست 2016 19:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر تربیتی کمیٹی راشد نسیم نے کہا ہے کہ عالمی حالات گواہ ہیں کہ انسانوں کا بنایا ہوا کوئی قانون دنیا کو امن و سکون نہیں دے سکتا،دنیا بھر میں بدامنی ،دہشت گردی اور لاقانونیت نے اس بات پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ انسانیت کی حقیقی فلاح قرآن و سنت کے نظام میں ہے ،انسان زمین پر اللہ کا خلیفہ ہے اور اسے اپنی خلافت ہی کا حق استعمال کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حا کمیت کوتسلیم کرنا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منعقدہ جماعت اسلامی پاکستان کی تربیتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اظہر اقبال حسن و دیگر بھی موجود تھے ۔راشد نسیم نے کہا کہ معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،یہ انسان نہیں درندے ہیں جو بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،کوئٹہ میں دہشت گردی کرنے والوں کو کسی قانون کا خوف ہوتا تو وہ کبھی لوگوں کا قتل عام نہ کرتے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.