راولپنڈی کی مقامی عدالت نے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کا مزید 3 دن کا ریمانڈ منظورکرلیا

منگل 9 اگست 2016 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کا مزید 3 دن کا ریمانڈ منظورکرلیا ہے میتھیو بیرٹ کو مزید 3 دن کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میتھیو بیرٹ 2011 میں پاکستان سے جاسوسی کے الزام میں ڈی پورٹ کیا گیا تھامیتھیو بیرٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ویزے پر آیا جو ہوسٹن سے پاکستانی قونصلیٹ سے جاری کیا تھا۔پاکستان میں گزشتہ وزٹ کے دوران درج مقدمات کے بارے میں امریکی شہری کے مطابق دونوں مقدمات سپریم کورٹ سے خارج کر دیئے گئے تھے، وہ پاکستان اپنے سسرال آیا تھا ،وہ نہ جاسوس ہے نہ ہی کسی ایسی سرگرمی میں ملوث رہا ہے ۔